اسلامو فوبیا کا خاتمہ کریں گے، مسلمان ہونے پر فخر ہے — زہران ممدانی کا پرجوش خطاب، ٹرمپ پر کڑی تنقید
نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک):
نیو یارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی نے اپنی جیت کے بعد تاریخی خطاب میں کہا کہ وہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور امریکی سیاست میں برداشت، مساوات اور امن کا نیا دور شروع کریں گے۔
زہران ممدانی نے اپنے خطاب میں کہا:
“مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ امریکا میں کسی کو بھی اپنے مذہب یا عقیدے کی وجہ سے خوف محسوس نہ ہو۔ ہمارا مقصد نفرت نہیں، ہم آشتی کے پیغام کو آگے بڑھائیں گے۔”
انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے دور میں اسلامو فوبیا کو ایک سیاسی ہتھیار بنایا گیا، جس سے لاکھوں مسلمانوں کو تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ ممدانی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اپنی غلطیوں سے سیکھے اور محبت و انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دے۔
زہران ممدانی نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نیو یارک کو امن، رواداری اور تنوع کی علامت بنائے گی، جہاں ہر شخص کو مذہب اور شناخت کی آزادی حاصل ہوگی۔
عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ ممدانی کا خطاب صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک سماجی پیغام تھا، جس نے لاکھوں مسلمانوں کے دل جیت لیے۔