مصر میں دل دہلا دینے والا حادثہ: موبائل چارجر سے لگی آگ نے پورے خاندان کی جان لے لی
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک): مصر کے شہر شبرا الخیمہ کے علاقے بیجا م میں ایک دل سوز سانحہ پیش آیا، جہاں موبائل فون کے چارجر کی شارٹ سرکٹ سے لگی آگ نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ جمعرات کی صبح سات بجے باورچی خانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سول ڈیفنس کی ٹیمیں اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچیں، تاہم آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اہلِ خانہ کو بچایا نہ جا سکا۔
حادثے میں ماں، اس کی بہن اور چار بچے جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بچوں کی چیخوں اور رونے کی آوازیں سن کر پڑوسی مدد کے لیے دوڑے لیکن اپارٹمنٹ کے لوہے کے دروازے نے اندر داخل ہونے میں تاخیر پیدا کر دی۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اندر ایک خصوصی ضرورت والے بچے کو روتے ہوئے دیکھا گیا جو دھوئیں کی شدت سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق باقی افراد کی موت بھی دھوئیں اور شعلوں کے باعث واقع ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ سرکٹ اور حفاظتی اقدامات کی کمی اس افسوسناک واقعے کی بنیادی وجہ بنے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ چارجرز اور بجلی کے آلات کو بلا ضرورت آن نہ چھوڑیں، تاکہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
📖 مزید پڑھیں: گھروں میں آگ لگنے سے بچاؤ کے 5 اہم طریقے (یہ تمہارا