تمہارے باپ کی لاش سوٹ کیس میں ہے‘، شوہر کو قتل کرکے بیٹی کو اطلاع دینے والی قاتل ماں فرار

🇮🇳 بھارت: چھتیس گڑھ میں بیوی نے شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کر کے لاش سوٹ کیس میں بند کر دی

(اے بی این نیوز، چھتیس گڑھ) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر جش پور میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر ایک خاتون نے اپنے ہی شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کر کے لاش سوٹ کیس میں چھپا دی۔
واقعے نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول سنتوش بھگت کی بیوی منگریتا کچھ دن قبل ممبئی سے واپس اپنے گھر آئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے، اور واقعے کے روز بھی بات معمولی تکرار سے شروع ہو کر خونی تصادم میں بدل گئی۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران منگریتا نے طیش میں آ کر شوہر کے سر پر ہتھوڑے کے متعدد وار کیے، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
قتل کے بعد ملزمہ نے لاش کو کمبل میں لپیٹ کر سوٹ کیس میں بند کیا اور اپنی شادی شدہ بیٹی کو فون کر کے کہا:

“میں نے تمہارے باپ کو مار دیا ہے، اس کی لاش گھر میں سوٹ کیس میں ہے۔”

بیٹی کے اطلاع دینے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔
پولیس نے گھر میں موجود سوٹ کیس کھولا تو اندر سے سنتوش بھگت کی کمبل میں لپٹی لاش برآمد ہوئی، جس کے چہرے اور ہاتھوں پر واضح تشدد کے نشانات موجود تھے۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ قتل کے بعد منگریتا نے کچھ وقت تک کچن میں لاش کے قریب کھانا پکایا، جس نے پورے کیس کو مزید خوفناک بنا دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد خاتون دوبارہ ممبئی فرار ہو گئی ہے۔

مقتول کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید تحقیقات جانئے harisstories.com

Leave a Comment