چور پکڑنے والی ٹیم خود اغوا

صادق آباد میں حیران کن واقعہ — چور پکڑنے والی ٹیم خود اغوا!

صادق آباد (ویب ڈیسک) — پنجاب کے ضلع صادق آباد میں ایک ایسا حیران کن اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چوروں کو پکڑنے والی نجی ٹیم خود ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئی۔ کھوجی کتوں کے ساتھ چوروں کی تلاش میں جانے والی یہ ٹیم بدقسمتی سے اسی جرم کا شکار ہو گئی جس کا سراغ لگانے نکلی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے اس ٹیم کو اس وقت آلیا جب وہ سراغ رسی کے لیے سندھ کے علاقے اوباڑو پہنچی۔
ڈاکو انہیں زبردستی اپنے ساتھ کشمور کے کچے کے علاقے میں لے گئے، جہاں سب کو قید کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 5 روز قبل پیش آیا تھا اور ٹیم کے چاروں افراد اپنے کھوجی کتوں سمیت تاحال لاپتا ہیں۔
رحیم یار خان، گھوٹکی اور کشمور کی پولیس مشترکہ طور پر ان کی تلاش میں مصروف ہے۔

اغوا کا مقدمہ صادق آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

Trending🔥🔥 News

Leave a Comment