حکومت نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل آسان بنا دیا

حکومت نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل آسان بنا دیا


آرٹیکل:

لاہور: پنجاب حکومت نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان اور سہل بنا دیا ہے، اب شہری گھروں میں بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق اس منصوبے کے شاندار نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ اب تک 30 ہزار 600 گھر تعمیر کیے جا چکے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار 700 خاندانوں کو اپنے گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔

مزید یہ کہ 69 ہزار 200 خاندانوں کو قرض کی دوسری قسط بھی جاری کر دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے زیر تعمیر گھروں کا کام جاری رکھ سکیں۔ پروگرام میں آسان شرائط اور ادائیگی پر رعایتیں دی جا رہی ہیں تاکہ ہر شہری کو گھر کا مالک بننے میں سہولت ہو۔

قرض کی رقم 1 سے 3 سال میں واپس کرنے والے افراد کو 20 فیصد رعایت جبکہ 4 سے 6 سال میں ادا کرنے والوں کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ یہ اقدام قرض کی قبل از وقت ادائیگی کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آن لائن رجسٹریشن سسٹم نے پورا عمل تیز، شفاف اور عوام دوست بنا دیا ہے، جس سے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی۔

یہ منصوبہ حکومت کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت ہر خاندان کو باوقار اور محفوظ چھت فراہم کرنا مقصود ہے۔

Leave a Comment