کوہاٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 15 کلو چرس برآمد – دو بین الصوبائی اسمگلر گرفتار

کوہاٹ بریکنگ نیوز
کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 15 کلو چرس برآمد – دو بین الصوبائی اسمگلر گرفتار

کوہاٹ (نمائندہ خصوصی): تھانہ کینٹ پولیس کے ایس ایچ او افضل اعوان کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے کاغذی چیک پوسٹ پر ایک مشکوک موٹر کار کی تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلو چرس برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو بین الصوبائی منشیات اسمگلر — امتیاز علی ولد محبوب علی اور اقرار حسین ولد اسرار حسین سکنہ ضلع کرم — کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او افضل اعوان نے بتایا کہ ملزمان چرس کو بین الصوبائی سطح پر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےان کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ گاڑی اور برآمد شدہ چرس کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایچ او افضل اعوان کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Leave a Comment